تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:59

منیشا کوئرالہ بھی مادھوری کے نقش قدم پر چل نکلی ہیں

جنگ نیوز -


ممبئی ... بالی وڈ اسٹار منیشا کوئرالہ بھی مادھوری کے نقش قدم پر چل نکلی ہیں اور وہ بھی اپنے شوہر سے طلاق لے رہی ہیں،بالی وڈ کی کئی سپرہٹ موویز میں کامیاب کردار کرنے والی نیپالی حسینہ منیشا کوئرالہ نے سوشل ویب سائٹ فیس بک پر اپنے شوہر سے جھگڑے سے متعلق لکھا ہے،ان کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ منیشا ان دنوں شدید ذہنی اذیت کا شکار اور شوہر سے طلاق لینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہیں،منیشا کوئرالہ کی شادی انیس جون دوہزار دس کو نیپالی نژاد امریکی بزنس مین سے کھٹمنڈو میں ہوئی تھی،تاہم جلد ہی دونوں کے درمیان جھگڑوں کی خبریں میڈیا میں آنے لگیں،جس کے بعد منیشا واپس ممبئی لوٹ آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.