تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:48

دہشتگردی کے خاتمے کے بغیرامن قائم نہیں کیا جاسکتا،بھارتی وزیر تجارت

جنگ نیوز -


ڈیلس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... بھارت کے وزیر تجارت آنن شرما نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جن چیلنجز کا سامنا ہے اس میں دہشت گردی سرفہرست ہے جبکہ اس کے خاتمے کے بغیرکبھی بھی دنیا میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا،یہ بات انہوں نے یہاں ڈیلس میں میں گریٹر ڈیلس امریکن چیمبر آف کامرس کے سالانہ تقریب عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ دوسال بعد ایشیاء کی معیشت امریکا اور یورپ کے برابر ہوجائیگی،جو کہ اسوقت پانچویں نمبر پر ہے ،ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی نے اس کو یہ مقام عطا کیا ہے کہ امریکی صدر اوباما نے بھی اپنے ملک کی معیشت بہتر بنانے کیلئے انڈیا سے مدد طلب کی ہے اور ہم نے امریکا کو بڑے بڑے آرڈرز دئیے،تقریب سے ڈیلس کاؤنٹی جج کلے ڈنکن ،قونصل جنرل انڈیا سنجیواروڑا،چیمبر کے چیئرمین راج شرما اور دیگر نے خطاب کیا ،قبل ازیں میئر ڈیلس کی جانب سے آنن شرماکو شہر کی چابیاں جبکہ گورنر ٹیکساس کی جانب سے سرٹیفیکٹ پیش کیاگیا ،اس موقع پر چیمبر کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ بھی دیئے گئے ،تقریب کے آغاز پر بھارتی اور امریکی ترانے پیش کئے گئے ،جبکہ عشائیے میں اراکین سینیٹ کے نمائندوں سمیت نارتھ ٹیکساس کی بزنس کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.