تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:48

امریکا کا ناکارہ خلائی سیارہ آج زمین پر گرے گا

جنگ نیوز -


واشنگٹن…امریکا کا ناکارہ خلائی سیارہ آج دوپہر تک زمین پر گر جائے گا اور اس کا ملبہ کینیڈا ،افریقہ اور آسٹریلیا میں گرنے کا امکان ہے ،امریکا کے چھ ٹن وزنی ناکارہ خلائی سیارے کے ملبے کے بارے میں تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ وہ آج دوپہر تک زمین پر گرسکتا ہے۔ ناسا کی اپ ڈیٹ کے مطابق خلائی سیارے کے چھبیس ٹکڑے آج دوپہر بارہ بجے تک زمین میں داخل ہوجائیں گے ،اس دوران سیارہ افریقہ،، کینیڈا اور آسٹریلیا کے اوپر سے گذر رہا ہوگا، یہ امریکی سیارہ تیس سال تک خلا میں رہنے کے بعد ناکارہ ہوگیا تھا۔ ناسا کی تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق سیارے کا امریکا میں گرنے کا امکان نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.