تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:53

صدرکے دوعہدے، لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ درخواست دائر

اے آر وائی - صدر زرداری کے دو عہدوں کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد نہ ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست رانا علم دین کی طرف سے اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے دائر کی۔



درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے احکامات جاری کئے تھے کہ صدر زرداری ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں ختم کر دیں مگر عدالتی احکامات کے باوجود ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیوں کو ختم نہیں کیا گیا۔ صدر اور ایوان صدر وفاق کی علامت ہوتے ہیں انہیں کسی مخصوص سیاسی جماعت کی وابستگی سے بالاتر ہونا چاہئے ایوان صدر میں عوام دولت اور وسائل کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس سے ادارے کا وقار مجروح ہوا ہے ۔



درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ہدایات جاری کرے کہ صدر زرداری لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایوان صدر میں ہر قسم کی سیاسی سرگرمیاں بند کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.