تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:48

اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی کارروائی،14شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -


پشاور…اورکزئی ایجنسی اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14شدت پسند ہلاک ہوگئے اور شدت پسندوں کے 2ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقوں ڈبوری ،علی خیل ،ماموزئی اور ملا خیل میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے 2ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ ادھر خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری کی ہے۔حملوں میں4شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.