24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:59
پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ بدستور جاری
جنگ نیوز -
پشاور… پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پشاور آنے والی ٹرینیں 15 گھنٹے لیٹ آرہی ہیں۔کراچی سے پشاور آنے والی خوشحال خان ایکسپریس پندرہ گھنٹے تاخیر سیرات 10 بجے پہنچے گی جبکہ کراچی سے ہی آنے والی خیبر میل 7گھنٹے لیٹ ہیں۔جس نے رات 12 بجے پہنچنا تھا۔ تاہم 7 گھنٹے تاخیر کے بعد اب دن 1 بجے پشاور پہنچے گی۔جبکہ کوئٹہ ایکسپریس جسے رات 9 بجے پہنچنا تھا اب چھ گھنٹے تاخیر سے رات ڈھائی بجے پشاور پہنچے گی جبکہ عوام ایکسپریس سے سفر کرنے والے مسافروں کو بھی 6 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔