24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:26
امریکہ دھمکی امیز رویئے پر اتر ایا ہے، سلیم سیف اللہ
اے آر وائی - مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہےکہ امریکہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کو دھوکہ دیا امریکی الزامات کے بعد دہشت گردی کے خلاف پالیسی پر فوری نظر ثانی کی جائے ۔
اسلام اباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ائی ایس ائی سیکورٹی اداروں اور سویلین نے جانوں کی قربانیاں دیں مگر امریکہ دھمکی امیز رویئے پر اتر ایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بغیر افغان جنگ کامیاب نہیں ہو سکتی۔ امریکہ نے شمالی وزیرستان پر حملہ کیا تو ایسی دلدل میں پھنسے گا کہ ویت نام بھول جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ فوری طور پر امریکہ کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس آجائیں ان کا کہنا تھا کہ سینٹ اور قومی امسبلی پر مشتمل کمیٹی قائم کر کے دہشت گردی سے متعلق نئی پالیسی تشکیل دی جائے۔ سلیم سیف اللہ نے کہا کہ امریکی ناقص پالیسیوں کے باعث اسے دنیا میں رسوائی کا سامنا ہے۔ پاکستان کو اب اصولی طور پر امریکہ کے سامنے ڈٹ جانا چاہیئے ۔