24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21
امریکہ کو جارحانہ ارادوں سے باز رہنا چاہیئے، چوہدری شجاعت
اے آر وائی - مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکی لب و لہجے میں سختی اور بے باکی سفارتی اصولوں کے منافی ہے امریکی الزامات سے اس کے عزائم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔
چوہدری شجاعت حسین نے امریکی الزامات کے ردعمل میں کہا کہ حقانی نیٹ ورک سے متعلق پاکستان کو جس انداز سے مورد الزام ٹھرایا جا رہا ہے اس سے نئے امریکی الزامات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات مشکل دور سے گزر رہے ہیں امریکہ کو جارحانہ ارادوں سے باز رہنا چاہیئے
چوہدری شجاعت نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں نے امریکی دباو برداشت نہ کرکے اصولی موقف اپنایا سیاسی قوتیں بھی تاریخی موڑ پرپختہ سیاسی شعور کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کی پرانی روایات بدلنے کا وقت اگیا ہے قومی ڈائیلاگ کی طرف بڑھنا ہو گا۔
چودھری شجاعت نے وزیراعظم کی جانب سے سیاسی قیادت سے مشاورت کے فیصلےکا خیر مقدم کیا اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم فوری قومی اتفاق رائے کے لیئے سیاستدانوں سے رابطوں کا اغاز کریں ۔