تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:3

بے نظیر قتل کیس کی سماعت اٹھا رہ اکتوبر تک ملتوی

اے آر وائی - انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج شاہد رفیق نے بےنظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دئیے جانے اور ان کی جا ئیداد ضبط کیے جانے کے عدالتی احکامات کو منسوخ کیے جانے کے لیے بیگم صہبا مشرف کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےسماعت اٹھا رہ اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔



اڈیالہ جیل میں ہونےوالی سماعت کے دوران پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کی جانب سے فرد جرم کی کاروائی کو چیلنج کیے جانے کی درخواست کی سماعت ان کے وکیل بیرسٹر محمد سلمان اصغر کے بھارت دورے کے باعث بغیر کسی کاروائی کے آئندہ سماعت تک ملتوی کردی گئی ۔



اسی عدالت نے ممبئی حملہ سازش کیس کی سماعت ملزمان کی جانب سے عد الت پر عد م اعتماد کیے جانے کے باعث کاروائی کے آٹھ اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.