تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:10

ایوان صدرمیں سیاسی سرگرمیوں کیخلاف دوبارہ درخواست دائر

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں جاری رہنے کے خلاف ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر زرداری کے بیک وقت آئینی اور سیاسی عہدے سنبھالنے اور ایوان صدر کو مخصوص سیاسی جماعت کا مرکز بنانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے فیصلہ دیا تھا۔ عدالت نے ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی تھی، لیکن ایوان صدر میں مسلسل سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں اورعدالتی احکامات کی پرواہ نہیں کی جا رہی، جس کا عدالت نوٹس لے اور ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں بند کروائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.