تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10

کراچی اسٹاک میں اس ہفتے ملا جلا رحجان،12600پوائنٹس کی سطح عبور

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے شرح سود میں کمی کی افواہوں پر تیزی رہی اور انڈیکس 12 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔اس ہفتے کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ مثبت رجحان ابتدائی تین روزتک جاری رہا۔ سرمایہ کار اسٹیٹ بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود میں کمی کی افواہوں پر مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے۔ تاہم ہفتے کے آخری دو روز پاک امریکا تنازعہ شدت اختیار کرنے کی خبروں پر سرمایہ کاروں نیشیئرز کی فروخت کو ترجیح دی۔اس ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس 254 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11 ہزار607 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس ہفتے اوسط کاروباری حجم 70 فیصد اضافے کے ساتھ سات کروڑشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کیشیئرز میں ہوا۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس اس ہفتے 179 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار96 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ ہفتے مارکیٹ میں اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.