تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10

پاکستان ریلوے پی ایس او کا ایک اعشاریہ دو ارب روپے کا مقروض

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . 23ستمبر 2011تک، پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاکستان ریلوے پر مجموعی طور پرایک اعشاریہ دو ارب روپے واجب الادا ہیں۔پاکستان اسٹیٹ آئل ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ یکم اگست سے اب تک ریلوے تیل خریداری کی مد میں 77 کروڑ 94 لاکھ روپے کی ادائیگی کرچکا ہے۔ جن میں سے 34 کروڑ روپے حالیہ دنوں میں ادا کیے گئے ہیں۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کو مزید ادائیگیوں کے لیے 53 کروڑ 61 لاکھ روپے کے چیک موصول ہوچکے ہیں، جن میں سے 12 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے چیک کلیئرنگ کے مراحل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے پاکستان ریلوے کو تیل کی روزانہ بنیاد پر باقاعدہ فراہمی کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.