تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10

پاکستان ریلویز بھارت سے انجن کرائے پر لینے پرمجبور

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . . موجودہ حکومت ہر مسئلے کا حل کرائے کی بنیادوں پر کرنا چاہتی ہے اور کرائے کے بجلی گھروں کے بعد اب ریلوے کے انجنوں کو کرائے پر حاصل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ان دنوں پاکستان ریلوے اپنے بد ترین بحران سے گرز رہی ہے ،اور ٹرینوں کی تاخیر معمول بن گئی اور ریلوے حکام اس کی وجہ انجنوں کی قلت قرار دیتے ہیں، فاضل پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں انجن خراب پڑے ہیں ، انجنوں کی قلت دور کرنے کے لیئے اب ریلوے حکام نے کرائے پر انجن حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کرائے پر انجن حاصل کرنے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں بتایا گیا کہ 50 کے قریب ریلوے انجن حاصل کیئے جائیں گے اور اس سلسلے میں بھارت نے انجنوں کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.