تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10

بھارت خود کہے گامسئلہ کشمیرحل کیاجائے،صدرآزادکشمیر

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . . آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب خان کا کہنا ہے کہ وہ وقت آنے والا ہے جب بھارت خود کہے گا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کیا جائے۔گورنر ہاوٴس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار یعقوب کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے لوگ ہندوستان کو ختم نہیں کرنا چاہتے صرف اپنی آزادی کے خواہاں ہیں کشمیر کی آزادی کے بغیر دنیا اور بالخصوص ایشیا میں امن نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک ملک کی آزادی کا مسئلہ ہے کوئی معاہدہ نہیں جو چند مذاکرات میں حل ہو جائے۔ بھارتی میڈیا پروپیگنڈہ کرتا ہے پاکستان کا کشمیر میں کوئی ٹریننگ کیمپ نہیں۔ کشمیر کا ہر شہری آزادی تک اپنی تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.