تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:21

کیبل آپریشن کو صنعت درجہ دینے پر غور ہو رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کیبل آپریشن کو صنعت درجہ دینے پر غور ہو رہا ہے تاکہ اُن کو وہی سہولیات ملے جو صحافیوں کو ملتی ہیں۔یہ بات انہوں نے کیبل آپریٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک میڈیا کی تیزی سے ترقی کا سبب کیبل انڈسٹری ہے۔ یہ 80 چینل کو عوام تک پہنچاتی ہے، 28 سوکیبل آپریٹرز ہیں ،اِن میں سے بی ون کیٹیگری کا دس افراد کو اور بی 10 کا آپریٹر 250 افراد کو روزگار فراہم کرنے کا پابند ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ سال کیبل آپریٹرز کے ذریعے حکومت کو 617 ملین روپے ریونیو ملا۔ اِس میں سے 141 ملین صرف صوبہ سندھ اور کراچی سے حاصل ہوا۔کیبل آپریٹرز اور ٹی وی چینلز کے خلاف شکایات سننے کے لیے کونسل آف کمپلینٹ قائم کردی گئی ہے۔ کیبل آپریشن کو صنعت کا درجہ دینے پر غور ہو رہا ہے تاکہ ان کو وہی سہولیات ملے جو صحافیوں کو ملتی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میڈیا کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی متارف کروائی جارہی ہے اوراس سلسلے میں چین پروفیشنل ٹرینگ کے لیے اسکالرشپ دے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.