24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:27
ہول سیل سطح پر گھی و تیل میں 5روپے فی کلو کمی ،کراچی ریٹیل گروسرز
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . بین لاقوامی مارکیٹ میں خام خوردنی تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد ہول سیل سطح پر رواں ہفتے گھی و تیل کی قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد 150 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی۔کراچی ریٹیل گروسرز گروپ کے جنر ل سیکرٹری فرید قریشی کے مطابق رواں ہفتے گھی و تیل کے 16 لیٹر کنستر پر 80 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 2 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ یورپ اور امریکی معیشت میں سست روی کے خطرات کے باعث بین الاقوامی سطح پر خام خوردنی تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ہفتے بین الاقوامی سطح پر خام پام آئل کی قیمت 63 ڈالر کمی کے بعد 943 ڈالرفی ٹن کی سطح پر آگئی ہے۔