24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:22
امریکا الزامات کے ثبوت لائے ورنہ معافی مانگے،لارڈ نذیر
اے آر وائی - برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات سیاسی دباؤ اور بلیک میل کرنے کے لئے ہیں۔ امریکہ ثبوت منظر عام پر لائے ورنہ پاکستان سے معافی مانگے۔
لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا حق کسی کو حاصل نہیں۔حکمران اداروں کا دفاع نہیں کر سکتے تو انہیں حکومت کرنے کا بھی کوئی حق نہیں۔ لارڈ نذیر نے کہا کہ الطاف حسین کے خطاب کے بعد انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں چھ سوالات بھیجے تھے۔ جن میں سے پانچ سوالات منظور کر لئے گئے ہیں اور ان کا جواب دو ہفتے تک موصول ہو جائے گا۔