24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:0
کراچی:تحریک طالبان کا مبینہ رکن گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سی آئی ڈی پولیس نے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے ، گرفتار مبینہ رکن کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور کلاشنکوف بھی برآمدکی گئی ہے ، ایس ایس پی سی آئی ڈی کے مطابق ملزم وزیرستان میں پاک فوج کیخلاف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھا،جب کہ ملزم کراچی میں بھتااوردیگرغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔