تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:11

نیشنل ٹوئنیٹی ٹوئنیٹی کپ کل سے کراچی میں شروع

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . نیشنل ٹوئینٹی ٹوئینٹی کپ کل سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں ایونٹ کے انتطامات کو آخری شکل دی جارہی ہے،ٹیمیں کراچی پہنچناشروع ہوگئی ہیں۔نیشنل ٹوئینٹی ٹوئینٹی کپ میں روزانہ تین میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی روز ایبٹ آباد فیلکن کا مقابلہ کوئٹہ بیئرسے،لاہور لائینز،حیدر آباد ہاکس اور لاہور ایگلز کی ٹیم کراچی زیبرا کے مدمقابل ہوگی، جیو سوپر پر تمام میچز براہ راست نشر کئے جائیں گے، دوسری جانب نیشنل ا سٹیڈیم میں انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے، پی سی بی نے نیشنل ٹوئینی ٹوئینٹی کپ میں ٹکٹوں کے نرخ کا اعلان کردیا ہے ،حنیف خان اور جاوید میانداد انکلوژر کا ٹکٹ 50روپے، جبکہ دیگر انکلوژرکے ٹکٹ کی قیمت 30اور 20روپے مقرر کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.