24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:23
کون بنے گی ریکھا،سری دیوی رانی مکھرجی یا سشمیتا
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . . کون بنے گی ریکھا،بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ کی سوانح عمری پر مبنی فلم میں مرکزی کردار نبھانے کی دوڑ میں سری دیوی اور رانی مکھرجی سمیت شامل ہیں سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین،تیس سال قبل فلم امراؤ جان کے مرکزی کردار کو یادگار بنانے والی ریکھا میں جہاں آج بھی ویسی ہی دلکشی ہے وہیں ہمیشہ کی طرح انکا جیون پراسرا راور انکی ذاتی زندگی کسی دلچسپ ناول سے کم نہیں ہے ۔اسی کی دہائی میں امیتابھ بچن کے ساتھ افیئر کے چرچوں سے لے کر نوے کی دہائی میں انکی اچانک شادی اور پھر طلاق تک اداکاری اور خوبصورتی کی جیتی جاگتی تصویر کہلائی جانے والی ریکھا کی ذاتی زنگی ہے پراسرار رازوں سے مالا مال،ریکھا کی زندگی کے ان دیکھے پہلووٴ ں کواپنی فلم کا موضوع بنانے کا فیصلہ کیا ہدائیت کار کپیل شرما نے کچھ ماہ قبل تازہ ترین خبروں کے مطابق اس فلم میں ریکھا کے کردار کے لئے سری دیوی اور رانی مکھرجی کے بعد حال ہی میں سابقہ حسینہ عالم اور بالیوڈ اداکارہ سشمیتا سین کو بھی آفر کی گئی ہے۔قاتل ادائیں، دلکش مسکراہٹ، بہترین اداکاری اور خوبصورتی کا نایاب تحفہ کہی جانے والی ریکھا کی جھلک دیکھنے کے لئے آج بھی انگنت لوگ امڈ آتے ہیں ،اس چیلنج کوکامیابی سے نبھانے کے لئے سشمیتا کی ہے کس قدر تیاری یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔