تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:23

امریکی دھمکی پر کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے،صاحبزادہ فضل کریم

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم نے پاکستان کو امریکی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اس حوالے سے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قصر ناز کراچی میں پریس کانفرنسکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے پاکستان پر حملہ کیا تو ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام ہر طرح کے اختلافات بھلاکر فوج کے شانہ بشانہ ہونگے۔صاحبزادہ فضل کریم نے کہا بعض صوبائی حکومتیں دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ اپنا فیصلہ جلد سنائے۔چئیرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کراچی میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور اے این پی سے امن کے حوالے سے حلف لیا جائے اور دہشت گرد جماعتوں پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 170 این جی اوز نظریہ پاکستان اور ملکی سلامتی کے خلاف سرگرم عمل ہیں ایسی این جی اوز کا آڈٹ کراکے انکیذرائع آمدن کا پتہ چلایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.