24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:23
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 101ڈالر کی کمی
جنگ نیوز -
دبئی . . . . . مغربی ملکوں کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کے بعد سونے کی قیمت میں تیز رفتار گراوٹ دیکھی گئی ایک دن میں سونے کی فی اونس قیمت میں 101 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے غیر ملکیذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ سونے کی تجارت میں خسارے کا دن ثابت ہوا اورایک دن میں 101 ڈالر کمی کے بعد 1639ڈالر فی اونس کی قیمت پر پہنچ گیاہے ، جو1938 کے بعد کسی ایک دن میں سونے میں سب سے بڑی گراوٹ ہے ، 6 ستمبر کو فی اونس سونا 1923 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 23 ستمبر تک سونے کی فی اونس قیمت میں 284 ڈالر کی کمی دیکھی جاچکی ہے، ماہرین کا یورپی اور امریکی حکو متوں کی جانب سے قرض کے مسائل حل کرنے میں ناکامی اورمعاشی گراوٹ روکنے سے متعلق کم مواقع رہ جانے کی وجہ سے گھبراہٹ کا شکار ہیں ۔