تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:23

بلوچستان:نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے تحفظ کیلئے جامع پلان

جنگ نیوز -


کوئٹہ . . . . . صوبہ بلوچستان میں نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو تحفظ دینے کے لئے ایک جامع پلان ترتیب دیا ہے ، صوبے میں داخل ہونے چمن بارڈر تک سیکیورٹی کے اخراجات ٹرانسپورٹرز کو ادا کرناہونگے۔بلوچستان کی وزارت داخلہ اورقبائل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو کو ایندھن یا دیگر سامان فراہم کرنے والے ٹرالر جیکب آباد کے راستے بلوچستان میں داخل ہونگے اور حب سے کوئٹہ جانے والے راستے کو استعمال کرنے کی ممانیت کردی گئی ہے، بلوچستان میں داخل ہونے والے ٹرالرز کو 15 سے 30 ہزار روپے ادا کرنا ہونگے، ایک نجی کمپنی بلوچستان میں تین ٹرمینل بنائے گی جس کی حفاظت نجی سیکیورٹی گارڈز کریں گے۔اس کے علاوہ ایف سی کے 700 اور لیویز کے 200 اہلکار ٹرمینل اور راستے کی حفاظت کریں گے ، نجی کمپنی ایف سی ، لیویز اور پولیس اہلکاروں کو 500 روپے ماہانہ الاوٴنس دیگی جبکہ گاڑیوں کا ایندھن اور دیکھ بھال بھی نجی کمپنی کی ذمہ داری ہوگی، آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر محمد یوسف شنواری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10سال کے دوران 3 ہزار سے زائد گاڑیاں لوٹ کر جلادی گئیں اور 500 سے زائد ڈرائیور قتل ہوچکے ہیں نئے نظام سے توقع ہے کہ سپلائی کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.