24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27
بھارت کا درمیانی فاصلے تک مار کرنیوالے جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . . . بھارت نے مشرقی ساحلی پٹی پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائل کا تجربہ کیا ہے۔بھارتی حکام کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا شوریا میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔میزائل 7سو کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل کے ساتھ 1 ہزار کلوگرام وار ہیڈ لے جایا جا سکتا ہے۔ اس سے پیشتر سیکورٹی خدشات کی وجہ سے میزائل رینج کے نزدیک رہائش پذیر 2 ہزار افراد کو محفوظ مقام کی جانب منتقل کردیا گیا تھا۔