24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38
بھارتی غزل گائیک جگجیت سنگھ تشویشناک حالت میں آئی سی یو منتقل
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . . . بھارتی غزل گائیک جگجیت سنگھ کی ایمرجنسی سرجری کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔ بھارت کے مایہ ناز اور شہرہ آفاق غزل سرا جگجیت سنگھ کی دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت بہت نازک ہے۔ انہیں ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع لیلا وتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔گزشتہ روز انہیں اچانک برین ہیمریج ہوا تھا جس کے بعد فوری طور پر اسپتال میں ان کے دماغ کی سرجری کی گئی۔جمعہ کی شام انہیں ممبئی میں ہی ایک لائیو کنسرٹ میں شرکت کرنا تھی کہ اچانک ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی۔ستر سالہ جگجیت سنگھ کی مشہور غزلوں میں ، میری زندگی کسی اورکی، ہوش والوں کوخبرکیا، پتہ پتہ بوٹا بوٹاحال ہمارا جانے ہے اور وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا شامل ہیں