تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38

بہاولپور میں ڈینگی کا ایک اور لاہور میں 8افراد جاں بحق

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . لاہور میں ڈینگی بخار سے آج بھی 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔جبکہ بہاولپور میں ایک شخص جاں بحق ہوا ۔آج کی اموات کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تراسی ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مختلف اسپتالوں میں آج مزید دو سو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔لاہور میں ڈینگی وائرس نے آج کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی۔ڈینگی بخار نے70سالہ طفیل،65سالہ سرداراں بی بی،45سالہ ارشد،42سالہ رخسانہ بی بی،22سالہ ایاز بھٹی،22سالہ سہیل،20سالہ جہانزیب اور 5 سالہ فوزیہ کو اپنا شکار بنایا۔سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے خوف میں مبتلا لوگوں کا رش لگا ہے۔جسے ہلکا سا بھی بخار ہو وہ گھبرا کر اسپتال پہنچ جاتا ہے۔ تاہم صرف ایسے مریضوں کو داخل کیا جاتا ہے جن کی حالت خطرے میں ہو۔بیشتر مریضوں کو شکایت ہے کہ ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جاتی۔ضلعی حکومت نے لاہور کے تمام سروس اسٹیشن دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔سروس اسٹیشن مالکان نے ضمانت دی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں گے اور پانی بھی کھڑا نہیں ہونے دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.