تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38

شہرت یافتہ قوال مقبول صابری کراچی میں سپرد خاک

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال مقبول صابری کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ان کی میت ہفتے کی دوپہر ہی جنوبی افریقہ سے کراچی لائی گئی تھی۔مقبول صابری 21 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں وفات پاگئے تھے جہاں وہ عارضہ قلب کے علاج کی غرض سے گئے تھے،ا ٓج ہفتے کے دن صبح ہی سے ان کے چاہنے والے کراچی ایئر پورٹ کے کارگو ایریا میں جمع ہونا شروع ہو گئے ،مقبول صابری کی میت دن بارہ بجے ایئر پورٹ سے باہر لائی گئی ، اور پھر اسے مرحوم کی رہائش گاہ لیاقت آباد لایا گیا، جہاں اہل محلہ اور مرحوم کے عزیز و اقارب اور ان کے چاہنے والے موجود رہے۔مرحوم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جس کے بعد تدفین کے لیے میت کو پاپوش نگر کے قبرستان لے جایا گیا اور آستانہ بابا حیرت شاہ وارثی کے احاطے میں مقبول صابری کو سپرد خاک کردیا گیا۔مقبول صابری کی تدفین ان کے بڑے بھائی مشہور زمانہ قوال غلام فرید صابری کے پہلو میں ہی ہوئی ہے، اوریوں زندگی بھر ایک ساتھ اپنی آوازوں کا جادو جگانے والے یہ دونوں بھائی ایک بار پھر یکجا ہو گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.