تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38

کراچی میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ پر ایم کیو ایم ارکان ا سمبلی کی تشویش

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے آپس کے تنازعہ کے باعث شہر میں جاری بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے،اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان تنازعہ کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ایم کیوایم ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہر کے عوام اورکاروباری طبقہ پہلے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں۔صورتحال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کے فالٹس دور کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے آپس کے تنازعہ کے باعث شہر میں جاری بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور بند کرایا جائے۔ انھوں نے صدر پاکستان ، وزیراعظم ، گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی کہ کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے تنازعہ پر شہر میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا فی الفور نوٹس لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.