تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38

پاکستان ہاکی ٹیم کے 25ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ آسٹریلیا اورچیمپئنزٹرافی کیلئے 25ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، سابق کپتان ریحان بٹ کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ سہیل عباس اور سلمان اکبر کی واپسی ہوئی ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ریحان بٹ کیا انٹرنیشنل کیرئیر کا آخری میچ کھیل چکے ہیں ، انہیں چیمپئنز ٹرافی اور دورہ آسٹریلیا کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر کرکے اشارہ دیا گیا ہے وہ اولمپکس گیمز میں بھی جگہ نہیں بناسکیں گے، چیف سلیکٹر حنیف خان نے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جونئیر فارورڈز اچھا کھیل رہے ہیں سینئرزکی ضرورت نہیں،پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ ہونے والے گول کیپر سلمان اکبر اور سہیل عباس کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم تین ملکی نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی اور آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، جبکہ چیمپئنز ٹرافی 3دسمبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.