تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38

سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض،6افراد جاں بحق

جنگ نیوز -


بدین . . . . . سندھ کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض ، سے گذشتہ 12 گھنٹے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، بدین کے ریلیف کیمپوں میں بارہ گھنٹوں میں مختلف وبائی امراض میں مبتلا 5افراد ہلاک ہوئے۔میر پورخاص،جھڈو،نوکوٹ اورعمر کوٹ میں نکاسی نہ ہونے سے پیٹ کی بیماریا ں پھیل رہی ہیں ،جھڈو میں 12 روز کی بچی جاں بحق ہوگئی۔ ٹھٹھہ کے علاقوں جاتی،سجاول،میر پور بٹھورو کے سیکڑوں دیہات ابھی تک بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ضلع دادومیں رابطہ سڑکیں زیرآب آنے سے درجنوں دیہات کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہے ،خیرپورکی تحصیلوں میں سیلابی ریلے میں بہنے والی رابطہ سڑکوں اور پلوں کی مرمت کا کام ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ہے،جس سے متاثرہ علاقوں میں شدید غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔سانگھڑ کی المنصورہ کالونی،ماڈل کالونی سمیت دیگر بستیوں میں 2 سے 6 فٹ تک پانی کھڑاہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.