24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38
بلوچستان میں کوئٹہ شوریٰ کو کوئی وجود نہیں، وزیر داخلہ ظفر اللہ زہری
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ظفر اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ شوری کا کوئی وجود نہیں ہے۔جیو نیوز کے نمائندے راجہ کامران سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں نیٹو سپلائی کرنے والے ٹرانسپورٹر سے ملاقات کے بعد ظفر اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شوری کو کوئی موجودنہیں ہے۔ اس حوالے سے امریکا اور دیگر ملکوں کا دعویٰ غلط ہے ، ظفر اللہ زہری نے کہا کہ پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے مگر اس کے مقابلے میں بلوچستان میں صورتحال بہتر ہے ، بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے علاوہ فرقہ وارانہ اور دیگر قسم کی انتہاء پسندی کے مسائل کا سامنا ہے اور انہیں حل کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔