تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38

فاسٹ بالر شعیب اختر کی کتاب کی ممبئی میں تقریب رونمائی منسوخ

جنگ نیوز -


ممبئی . . ... . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی کتاب کنڑورشلی یورز کی ممبئی میں تقریب رونمائی کو منسوخ کردیا ہے۔تیزی سے شہرت حاصل کرتی اور متنازعہ درجہ اختیار کرتی شعیب اختر کتاب کنڑورشلی یورز کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں ممبئی میں اتوار کو تقریب طے تھی، تاہم منتظمین کی جانب سے میڈیا کو جاری ای میل میں کہا گیا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر ممبئی میں تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے، بھارتی کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ کو شعیب اختر نے خودغرض کھلاڑی قرار دیا تھا جس پر بھارتی عوام نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا جبکہ انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے شعیب اختر کیخلاف ممبئی میں مظاہرہ بھی کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.