تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38

اے ایف سی کوالیفائنگ راؤنڈ میں کارکردگی اطمینان بخش رہی، خادم علی شاہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . اسٹاف رپورٹر…پاکستانی کھلاڑیوں نے اے ایف سی کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، یو اے ای اور کویت کے خلاف گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن بدقسمتی سے کھلاڑی ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، سینئر ٹیم میں بھی کئی نوجوان کھلاڑی شامل کئے ہیں، گراس روٹ لیول پر ہمیں کافی کھلاڑی مل رہے ہیں، ملک کے تمام بڑے شہروں کے علاوہ گاؤں اور دیہاتوں میں بھی فٹ بال کو پھیلانے کا پروگرام بنایا ہے۔ اس بات کا اظہار پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر، سارک فٹ بال کے نائب صدر اور سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے صدر سید خادم علی شاہ نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فٹ بال کتنی ترقی کررہا ہے اس کا اندازہ آپ کو نیپال میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں ہوگیا ہوگا جس میں پاکستان نے بھارت کو دو دفعہ شکست دی، بھارت کا فٹ بال ہم سے بہت آگے ہے۔ اے ایف سی کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھی پہلے میچ میں مالدیپ کو 4-0 سے ہرایا لیکن اس کے بعد یو اے ای اور کویت کے خلاف بھی ہمیں گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن بدقسمی سے ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا، کھلاڑیوں کی جو کمزوریاں سامنے آئی ہیں ان پر بھرپور کام کیا جائے گا۔ کوچ اور فیڈریشن نے کھلاڑی کی کارکردگی سے مطمئن ہے، پورے ملک میں کھلاڑیوں فٹ بال کا جال بچھایا جارہا ہے، بڑے بڑے شہروں کے علاوہ چھوٹے شہروں، گاؤں اور دیہاتوں میں فٹ بال کی سہولتیں فراہم کرنے کا مکمل پلان بنالیا ہے، اس پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ گراس روٹ لیول پر بھی ہمیں کئی اچھے کھلاڑی ملے ہیں۔ کوشش ہے کہ مزید کھلاڑی تلاش کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.