تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:49

امریکا میڈیا میں بیانا ت دیگا تو ہمارے پاس بھی کوئی چوائس نہیں، حنا ربانی

جنگ نیوز -


نیویارک . . . . . امریکا میڈیا میں بیانا ت دے گا تو ہمارے پاس بھی کوئی چوائس نہیں۔ خارجہ پالیسی میڈیا کے ذریے چلانا نہیں چاہتے وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستانی سرحدی حدود میں امریکی فوجی کارروائی کے امکانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک گفتگو میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ معاملات کے کچھ اصول وضع ہیں، جنہیں نہیں ٹوٹنا چاہیے۔دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں میں موجود ریڈلائن کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ اگر یہ لائن عبور کی گئی تو پاکستان کے پاس بھی آپشنز کھلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے پاکستان آنے کی صورت میں تمام دروازے کھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ رابطوں میں بہتری اور سرگرمی چاہتا ہے، اور چاہتا ہے کہ الزامات لگانے کے سلسلے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے امریکا کا حوالہ دیئے بغیر کہا کہ اگر کوئی ملک اپنے اہداف پورے کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اسے دوسرے ملک کو قربانی کا بکرا نہیں بنانا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.