تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:49

ووٹر لسٹوں میں 3 کروڑ 71لاکھ ووٹ جعلی نکلے!

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں میں غیر تصدیق شدہ ووٹوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق سندھ، فاٹا اور بلوچستان میں 50 فیصد سے زائد ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق نئی ووٹر لسٹوں میں 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد ووٹ جعلی نکلے۔غیرمصدقہ ووٹوں کوووٹرلسٹوں سے خارج کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے 4 کروڑ 51 لاکھ میں سے ایک کروڑ 83 لاکھ سے زائد غیر تصدیق شدہ ووٹ خارج کر دیے گئے، جبکہ سندھ میں ایک کروڑ 97 لاکھ میں سے ایک کروڑ 5 لاکھ 98 ہزار ووٹوں اور اسلام آباد کے 4 لاکھ 81 ہزار میں سے ایک لاکھ 50 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔ فاٹا میں 12 لاکھ میں سے 7 لاکھ اور بلوچستان میں 42 لاکھ میں سے 27 لاکھ 70 ہزار ووٹ غیر تصدیق شدہ ہونے کے باعث خارج کردیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.