تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:49

چھ ٹن وزنی امریکی خلائی سیارہ کا ملبہ زمین پر آگرا،تعین نہ ہوسکا

جنگ نیوز -


نیویارک . . . . . امریکا کا چھ ٹن وزنی ناکارہ خلائی سیارے کا ملبہ زمین پر آگرا ہے، لیکن حکام کے مطابق جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔ ناسا کے مطابق ناکارہ سیٹلائیٹ کینیڈا، افریقہ ، بحیرہ ہند، اوقیانوس اور بحرالکاہل سے گزرتاہوا نامعلوم مقام پر زمین پر پہنچا ہے۔20 سال کی ناکارہ سیٹلائیٹ 8 بجے سے ساڑھے دس کے درمیان کسی وقت زمین پر پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہوسکتا ہے یہ ملبہ کینیڈا کے علاقے Okotoks میں گرا ہو جو 35 فٹ لمبا اور 15 فٹ قطر کاہے۔اس سے پہلے اٹلی نے اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ یہ امریکی سیارہ تیس سال تک خلا میں رہنے کے بعد ناکارہ ہوگیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.