تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:27

من موہن سنگھ کا خطاب،سکھوں کا اقوام متحدہ کے باہر احتجاج

جنگ نیوز -


نیویارک. . . .. .. اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونیوالے امتیازی سلوک اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے خلاف سکھ برادری کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگائے۔،نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر سکھ برادی کے ارکان اس وقت احتجاج کررہے تھے جب اندر بھارتی وزیراعطم من موہن سنگھ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے،،، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت یوں تو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوے دارہے لیکن 64 سال سے اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ، پنجاب میں سکھوں ، کشمیر میں مسلمانوں اور ناگالینڈ میں عیسائیوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خودارادیت ہر قوم کا بنیادی حق ہے ، جو اسے ملنا چاہیے۔ سکھوں نے کہا کہ وزیر اعظم من موہن سنگھ کی پارٹی انیس سو چوراسی میں پنجاب میں سکھوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.