تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:38

”شوہر غیر ملکی دوروں سے واپسی پر نوٹوں سے بھرے بریف کیس لاتا ہے “

جنگ نیوز -
پیرس. . . .. .. .فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے ایک سابق قریبی ساتھی کی بیوی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر غیر ملکی دوروں سے واپسی پر نوٹوں سے بھرے بریف کیس لے کر آتے تھے۔یورپی ریڈیو کو انٹرویو میں فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے ایک سابق قریبی ساتھی تھائیری گوبرٹ کی بیوی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر غیر ملکی دوروں سے واپسی پر نوٹوں سے بھرے بریف کیس لے کر آتے تھے۔ تھائیری گوبرٹ سے علیحدہ ہونے والی پرنسیس ہیلین آف یوگوسلاویہ نے کہاکہ ” میں تصدیق کرتی ہوں کہ خصوصاً غیر ملکی دوروں سے واپسی پر میرے شوہر تھائیری گوبرٹ اور ان کے ساتھی زیاد تاکیڈین کے پاس نوٹوں سے بھرے بریف کیس ہوتے تھے لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ یہ نوٹ کہاں سے آتے تھے“۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پیرس سے جنیوا جاتے تھے اور لندن سے ہوتے ہوئے واپس پیرس آتے۔ واضح رہے کہ تھائیری گوبرٹ ، زیاد تاکیڈین اور نکولس بیزائر پر پاکستان سے آبدوزوں کے معاہدے میں رشوت لینے کا الزام ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.