تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:38

خیبرایجنسی :سیکیورٹی فورسز کی جووابی کارروی ، دو شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور. . . . . . . . .خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے میں فورسز کی تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں، جوابی کارروائی میں دو شدت پسند مارے گئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی میں تحصیل باڑہ کے علاقہ ملک دین خیل میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا کہ اچانک نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔ حملے میں فورسز کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جوابی کارروائی میں دو شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ بعد میں فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.