تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:38

ڈیرہ غازی خان : بارتھی میں گیسٹرو سے 3 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان. . ...... ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ بارتھی میں گیسٹرو کے شکار تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر علاقوں میں پیٹ کے امراض میں مبتلا درجنوں فراد کو اسپتالوں میں داخل ہونا پڑا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی ، پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق ڈی جی خان کے قبائلی علاقہ بارتھی سب سے زیادہ گیسٹرو سے متاثر ہے ، یہاں ایک عورت سمیت تین افراد ہلاک ہو چکے، جبکہ درجنوں افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، قبائلی علاقے میں صحت کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بیماری پر کنٹرول نہیں پایا جارہا ہے ، دوسری طرف ڈی جی خان شہر کے نواحی علاقوں سے بھی پیٹ کے امراض میں مبتلا بچوں سمیت درجنوں افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں لایا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.