تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:49

کراچی:لیاری میں آپریشن ، 11افراد زیر حراست

جنگ نیوز -


کراچی …کراچی میں لیاری کے کئی علاقوں میں رینجرز کا آپریشن جاری ہے اور اس دوران گھر گھر تلاشی بھی لی جارہی ہے،اس دوران گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔لیاری کے مختلف علاقوں میں الصبح سے رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ لیاری کے علاقوں کلا کوٹ، چیل چوک، شیروک لین، گبول پارک، چاکیواڑہ، سنگولین لین، افشانی محلہ،عیدولین اور میراں ناکہ کے اطراف میں قائم رہائشی مکانوں کی رینجرز اہلکاروں کی جانب سے گھر گھر تلاشی لی گئی ،آپریشن کے باعث لی مارکیٹ سے لیاری کے مختلف علاقوں کی جانب جانے والے راستے بھی آمد ورفت کے لئے بند کردیئے گئے ، رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ہے،جس میں خواتین رینجرزاہلکار بھی حصہ لے رہی ہیں۔زرائع کے مطابق اپریشن کے دوران لیاری کے علاقے چیل چوک کے قریب سے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ میرا ناکہ پل اور بکرا پیڑی کے قریب سے سات افراد کو حراست میں لیا گیا ،رات گئے برنس روڈ کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ اپریشن کے دوران دوران جوس سینٹرسے مبینہ بھتہ خور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،جس کے بارے میں پویس کا دعویٰ ہے کہ اس نے دکانداروں سے بھتہ وصول کیا ہے،پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیاہے۔۔جبکہ پولیس کے مطابق کورنگی چکرا گوٹھ سے گرفتار کئے گئے مبینہ ملزم کی نشاندھی پر کورنگی قبرستان میں چھاپہ مارا گیا،جس کے دوران قبرستان میں چھپایا کیا گیا اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے جس میں ایک ایس ایم جی بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.