25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:49
دنیا کی سب سے پرانی کارآئندہ ماہ فروخت کی جائے گی
جنگ نیوز -
کراچی…دنیا کی سب سے پرانی کار، آئندہ ماہ نیلام کی جائے گی جس کی قیمت سولہ لاکھ پاوٴنڈ مقرر کی گئی ہے۔ ایک سو ستائیس سال پرانی کار اب بھی چلتی ہے۔ صرف نو فٹ لمبی اس کار کا وزن اکیس سو پاوٴنڈ ہے اور یہ اڑتیس میل فی گھنٹے کی رفتارسے چلتی ہے۔ یہ کار اٹھارہ سو اکیاسی میں فرانس میں تیار کی گئی تھی جسے اسٹارٹ کرنے کیلئے پون گھنٹہ چاہئے۔ انجن گرم ہونے پر یہ کار چلنے لگتی ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کار پٹرول، ڈیزل یا سی این جی سے نہیں چلتی بلکہ اسے چلانے کے لئے کوئلہ ،لکڑی اور کاغذ استعمال کیا جاتا ہے۔