تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:11

پنجاب میں مزید 58 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

جنگ نیوز -


لاہور…پنجاب میں مزید 58 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فیصل آبادمیں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، دوسری جانب سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی۔فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں مزید 34 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اِس وقت یہاں ڈینگی کے 98 مریض زیر علاج ہیں ۔ملتان کے نشتر اسپتال میں مزید 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔بہاولپورکے بہاول وکٹوریہ اسپتال میں رات گئے مزید 5نئے مریض لائے گئے۔ اب یہاں ڈینگی کے 22 مریض زیر علاج ہیں جبکہ بہاول نگر میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 12ہے۔سرگودھا میں 5 اور رحیم یار خان میں 10مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ضلع گوجرانوالہ میں مزید 10افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور یہاں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔ سوات میں بھی 2نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ہری پورمیں ڈینگی کے 23 اورگلگت کے جنرل ہیڈکواٹر اسپتال میں دو مریض زیرعلاج ہیں۔حیدر آباد میں ڈینگی کے 4اور گھوٹکی میں 5 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.