25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:11
اسلام آباد :اے سی ایل سی نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی
جنگ نیوز -
اسلام آباد …اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں داخل ہونے والا بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑ کر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ایس ایس پی اسلام آباد ملک یوسف نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیس کے سپیشل یونٹ اینٹی کار لفٹنگ سیل نے اسلام آباد داخل ہونے والی مشکوک گاڑی کو فتح جنگ ٹول پلازہ ناکہ پر روکا۔ چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس ایس پی کے مطابق ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ انچارج اینٹی کار لدٹنگ سیل انسپیکٹر الطاف خٹک نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسلحہ سمگل کرنے والا ملزم محبوب حسین کہوٹہ کا رہائشی ہے، اسلحہ پشاور سے مانسہرہ لے کر جایا جا رہا تھا، پشاور موٹر وے کے مقام برہان پر ایکسائز اینڈ ٹیکیشن کے ناکہ سے بچنے کے لئے ملزم محبوب حسین نے سفید ٹیوٹا 88 فتح جنگ کی طرف موڑ لی، ترنول پھاٹک پر خصوصی ناکہ لگا تھا، چیکنگ کے دوران ملزم کے قبضے سے 8 کلاشنکوف، چھ 30 بور کی چھوٹی کلاشنکوف، 50 پسٹلز، ایک 12 بور پمپ ایکشن، ایک ڈبل بیرل بندوق، ایک اسنائپر رائفل، درجوں میگزین اور 30 ہزار راونڈز برآمد ہوئے۔