25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:1
لاہور میں ڈینگی سے ایک اور شخص دم توڑ گیا
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں ڈینگی سے ایک اور شخص دم توڑ گیا۔ جس کے بعد شہر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چوراسی جبکہ پنجاب میں 89 ہو گئی ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کا رش جوں کا توں برقرار ہے۔ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سروسز اسپتال میں آج پینسٹھ سالہ غلام محی الدین ڈینگی بخار سے زندگی کی بازی ہار گیا۔غلام محی الدین کو سات روز قبل اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبہ میں آنے والوں کا رش برقرار ہے۔ مریضوں کے رش پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں فیلڈ اسپتال چوبیس گھنٹے میں فعال بنانے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں پانچ لاکھ اینٹی ڈینگی کٹس تقسیم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام بڑے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈ قائم کئے جائیں جن میں ایسے مریضوں کا علاج ہو گا جن کی حالت تشویشناک ہو گی۔