25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:12
پانی تقسیم،معاملہ عالمی عدالت جانے سے بھارت پردباوٴ بڑھا جماعت علیشاہ
جنگ نیوز -
لاہور…سابق انڈس واٹر کمشنر جماعت علی شاہ کا کہنا ہے کہ پانی کی تقسیم پر عالمی ثالثی عدالت کیس لے جانے سے بھارت پر دباوٴ بڑھا۔عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے بھارت کو متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے روک دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد جماعت علی شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 1988 میں اگر پاکستان کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کے آغاز پر اس مسئلے پر سخت موقف اختیار کرتا تواس وقت حالات کچھ اور ہوتے۔ جماعت علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کی تاخیر میں بھارت کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اور جہلم کے پانی کو فوری طور پر پاکستان آنے سے نہیں روک سکے گا۔