25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:12
پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ آٹھ گھنٹے تک پہنچ گیا
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور کے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے سے تجاوز کرگیا جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے۔ پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔پشاور کے شہری علاقوں میں روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں۔بجلی کی بندش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔