25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:12
قدم بڑھاڈینگی بھگاوٴمہم ہرشہر میں شروع کرینگے،شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور میں پانچ لاکھ اینٹی ڈینگی کٹس تقسیم کی جائیں گی۔ قدم بڑھاوٴ ڈینگی بھگاوٴ مہم کا دائرہ پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلائیں گے۔لاہورمیں ڈینگی کنٹرول ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہر میں قائم فیلڈ اسپتال چوبیس گھنٹوں میں کام شروع کر دیں گے۔ درآمد کی گئیں بلڈ ٹیسٹ مشینیں فوری نصب کر دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیے جائیں جن میں ایسے مریضوں کو رکھا جائے گا جن کی حالت زیادہ خراب ہو گی۔ وزیراعلٰی شہباز شریف نے دیہی صحت مراکز کو فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔