25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:12
پشاور:ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم، مسافروں کو مشکلات کا سامنا
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور آنے والی تمام ٹرینوں کی آمد رفت میں تاخیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی سے پشاور آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس سولہ گھنٹے تاخیر سے رات 10 بجے پہنچے گی جبکہ کراچی سے ہی آنے والی خیبر میل ساڑھے آٹھ گھنٹے تاخیر سے رات ساڑھے دس بجے پشاور پہنچے گی۔ عوام ایکسپریس بھی 5 گھنٹے تاخیر سے پشاور پہنچنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس جسے رات 8:20 پر پہنچنا تھا اب ساڑھے بارہ بجے پشاور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔