تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:12

کورکمانڈرزکا خصوصی اجلاس،ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور

جنگ نیوز -


راولپنڈی…امریکی الزامات کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں تناوٴ اور شدید ہوگیا ہے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پاک فوج کی قیادت سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔راولپنڈی میں کور کمانڈرز کا خصوصی اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی سلامتی سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی جی ایچ کیو میں خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز شریک ہیں۔اس سے پہلے بھی کئی مواقعوں پر کور کمانڈر ز کے خصوصی اجلاس ہوچکے ہیں۔ 2 مئی کو امریکی آپریشن کے بعد اس طرح کا اجلاس ہوا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.